پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھنے کا امکان ہے
پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

ویب ڈیسک

|

4 Jun 2024

مالی سال 2024-2025 كے وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے كا امكان ہے۔

آئندہ مالی سال 2024:25 كے وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے كا امكان ہے جس سے پاكستان میں درآمد كردہ استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے كا خدشہ ہے۔

تفصیلات كے مطابق وفاقی حكومت استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے كی تجویز پر غور كر رہی ہے۔

ذرائع كا كہنا ہے كہ 1800سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 30 فیصد اضافہ متوقع ہے جبكہ بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی 70 سے بڑھ كر100 فیصد تك كرنے كا امكان ہے۔

ذرائع كے مطابق 1800 سی سی تک كی استعمال شدہ گاڑیوں پر 15 فیصد ڈیوٹی لگانے كی تجویز ہے جبكہ 1800 سی سی تك نئی اور پرانی ہائی برڈ گاڑیوں پر زیرو ڈیوٹی برقرار رہے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!