پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے اضافہ، ڈیزل 9 روپے سے زائد مہنگا

پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے اضافہ، ڈیزل 9 روپے سے زائد مہنگا

پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 277 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی
پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے اضافہ، ڈیزل 9 روپے سے زائد مہنگا

ویب ڈیسک

|

30 Jun 2024

حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس کے بعد یکم جولائی سے 15 جولائی تک پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے اضافہ ہوا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی  قیمت 265 روپے 61 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 277 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے کا اضافہ کیا گیا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے پانچ پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!