پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پسی ہوئی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دے گا
پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

Webdesk

|

3 Apr 2026

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل سامنے آگیا۔

شاہد آفریدی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کچھ شر پسند عناصر میری پرانی ویڈیو شیئر کر کے غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع کر رہا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ اضافے سے پہلے بنائی گئی تھی۔ یہ صرف توانائی کے بچت اور کم استعمال کے بارے میں آگاہی ویڈیو تھی، جو وزارتِ اطلاعات کی درخواست پر تیار کی گئی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پسی ہوئی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دے گا جس کا دفاع ممکن نہیں ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!