پیٹرولیم مصنوعات کے بعد گھی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان
Webdesk
|
5 Apr 2026
کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھی اور تیل کی قیمتیں بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ گھی اور تیل کی قیمتیں 100سے 150روپے فی کلو تک بڑھ سکتی ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجہ سے ملوں کی لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے، ایڈوائز پی وی ایم اے کے مطابق گھی ملوں کی ٹرانسپورٹیشن اور پروڈکشن لاگت میں ناقابل برداشت اضافہ ہو گیا ہے۔
حکومت سے فوری طور پر پینل بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ قیمتوں میں کمی کیلئے کوئی راستہ نکالا جا سکے، واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سبزی فروٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں سولہ کلو گھی کنستر نرخ میں 250 روپے تک مزید اضافہ ہو گیا، مارکیٹ میں مختلف برانڈز کے گھی کنستر کے نرخ 7450 سے 7600 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔
مارچ کے دوران سولہ کلو گھی کی قیمت میں مجموعی طور پر 500 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے، پام ائل اور پٹرول نرخ بڑھنے سے گھی مزید مہنگا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے زندگی کے ہر شعبہ میں مہنگائی کا طوفان آتا ہے۔
Comments
0 comment