سعودی عرب کا ایشیائی ممالک کے لیے تیل سستا کرنے کا اعلان
ایشیائی خریداروں کے لیے عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں 11 ڈالر فی بیرل کمی ہوگی
ویب ڈیسک
|
7 Jul 2026
سعودی عرب نے ایشیائی ممالک کو فروخت کیے جانے والے خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو آئندہ ماہ ایشیائی خریداروں کے لیے عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں 11 ڈالر فی بیرل کمی کرے گی، جس کے بعد اس کی قیمت علاقائی معیار کے مقابلے میں 1.50 ڈالر فی بیرل کم ہو جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق مارکیٹ ماہرین نے اس سے قبل تقریباً 8 ڈالر فی بیرل کمی کی پیش گوئی کی تھی، تاہم سعودی آرامکو نے اس سے زیادہ کمی کا اعلان کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی تیل مارکیٹ میں بدلتی ہوئی صورتحال اور ایشیائی منڈیوں کے لیے سعودی عرب کی قیمتوں سے متعلق نئی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
Comments
0 comment