صدر مملکت نے فنانس بل 2026-27 کی منظوری دے دی

5 hours ago

صدر مملکت نے فنانس بل 2026-27 کی منظوری دے دی

بجٹ یکم جولائی سے نافذ ہوگا
صدر مملکت نے فنانس بل 2026-27 کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک

|

25 Jun 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد فنانس بل 2026-27 پر دستخط کر دیے، جس کے بعد نئے مالی سال کے بجٹ کے نفاذ کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر کے دستخط کے بعد فنانس بل کو گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن کو بھجوایا جائے گا، جس کے بعد مالی سال 2026-27 کا بجٹ یکم جولائی سے باقاعدہ نافذ العمل ہو جائے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق تقریباً 18 ہزار 71 ارب روپے کے حجم والے وفاقی بجٹ پر یکم جولائی 2026 سے عملدرآمد شروع ہوگا، جبکہ بجٹ میں شامل مختلف مالیاتی اقدامات بھی اسی تاریخ سے نافذ کیے جائیں گے۔

فنانس بل کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں کی گئی تبدیلیاں بھی یکم جولائی سے لاگو ہوں گی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے فنانس بل منظوری کے لیے گزشتہ روز ایوان صدر بھجوایا تھا، جہاں صدر مملکت نے آئینی تقاضے مکمل کرتے ہوئے بل کی منظوری دے دی۔

فنانس ایکٹ کے نفاذ کے بعد وفاقی حکومت نئے مالی سال کے اہداف کے حصول کے لیے ترقیاتی منصوبوں اور مالیاتی اقدامات پر عملدرآمد شروع کرے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!