سونا غریب کی پہنچ سے مزید دور، فی تولہ قیمت ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی

سونا غریب کی پہنچ سے مزید دور، فی تولہ قیمت ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی

پیر کو مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
سونا غریب کی پہنچ سے مزید دور، فی تولہ قیمت ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی

ویب ڈیسک

|

20 May 2024

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں سونے کی قیمت یک دم دو ہزار سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 25 ڈالر اضافے کے بعد 2439 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت 2300روپے کے بڑے اضافے کے بعد ڈھائی لاکھ چار سو روپے پر پہنچ گئی۔ 

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1972روپے کے اضافے سے 214678روپے کی سطح پر آگئی۔ مقامی مارکیٹ میں عوام کی قوت خرید نہ ہونے اور تجارتی سرگرمیوں کے متاثر ہونے کے خطرے کے پیش نظر انڈر کاسٹنگ چار ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 2443.41روپے پر مستحکم رہی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!