سونا غریب کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا، قیمت میں آج بھی اضافہ

سونا غریب کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا، قیمت میں آج بھی اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی بھاؤ بڑھ گیا
سونا غریب کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا، قیمت میں آج بھی اضافہ

ویب ڈیسک

|

9 Jan 2024

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت تین ڈالرز اضافے کے بعد 2050 فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے بعد پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد کراچی، کوئٹہ، پشاور، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد، ملتان سمیت دیگر شہروں میں فی تولہ سونے کی لین دین 2 لاکھ 16 ہزار 400 جبکہ فی دس گرام کی خرید و فروخت 1 لاکھ 85 ہزار 528 روپے کے ساتھ ہوئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!