سونا مہنگا ہوگیا، چاندی کی قیمت بھی آسمان پر پہنچ گئی

سونا مہنگا ہوگیا، چاندی کی قیمت بھی آسمان پر پہنچ گئی

فہ اونس چاندی 2 اعشاریہ 19 ڈالر اضافے سے 59 اعشاریہ 17 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
سونا مہنگا ہوگیا، چاندی کی قیمت بھی آسمان پر پہنچ گئی

Webdesk

|

21 Jul 2026

کراچی: پاکستان کے مقامی صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے. جہاں ایک تولہ سونا 4 ہزار 500 جبکہ فی تولہ چاندی 219 روپے مہنگی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق آج بروز منگل 21 جولائی 2026 کو ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے اضافے سے 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 4 ہزار 29 روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی 10 گرام سونا 3 لاکھ 68 ہزار کا ہوگیا جبکہ 22 قیراط کا 10 گرام سونا 3 ہزار 694 روپے اضافے سے 3 لاکھ 37 ہزار 346 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

مقامی بازار میں چاندی کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوا ہے. جہاں چاندی کی فی تولہ قیمت میں 219 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا .جس کے بعد چاندی 6 ہزار 396 روپے فی تولہ ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 188 روپے اضافے سے 5 ہزار 483 روپے کا ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 47 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 68 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی جبکہ فہ اونس چاندی 2 اعشاریہ 19 ڈالر اضافے سے 59 اعشاریہ 17 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!