سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 68 ہزار پر پہنچ گئی
ویب ڈیسک
|
16 Sep 2024
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے ہیں اور پاکستان مین فی تولہ ، دس گرام کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
پیر کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2587 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت مین 1700 کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1458 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950 جبکہ دس گرام کی قیمت 2529.14 روپے پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment