سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں معمولی کمی

سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں معمولی کمی

عالمی مارکیٹ میں قیمت دو ڈالر کم ہوئی ہے
سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں معمولی کمی

ویب ڈیسک

|

1 Jul 2024

سونے کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں دو ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2324 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت 200 جبکہ فی دس گرام کی قیمت 172 روپے کم ہوئی۔

حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 500 جبکہ فی دس گرام کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!