سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا مزید اضافہ، بھاؤ کیا ہوگیا؟

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا مزید اضافہ، بھاؤ کیا ہوگیا؟

چاندی کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا مزید اضافہ، بھاؤ کیا ہوگیا؟

ویب ڈیسک

|

25 Oct 2025

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 18ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 113ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسی باعث ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 800روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 662 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 543روپے اضافے سے 3 لاکھ 71ہزار 795روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور آج ہفتے کے روز فی تولہ چاندی کی قیمت 57روپے کے اضافے کے بعد 5ہزار 124روپے ہوگئی۔

دس گرام چاندی کی قیمت بھی 49روپے کے اضافے سے 4ہزار 393روپے کی سطح پر آگئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!