سونے کی فی تولہ قیمت یک دم ہزاروں روپے کم ہوگئی
فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کمی سے 2 لاکھ 51 ہزار روپے کی سطح پر آگئی
ویب ڈیسک
|
19 Jul 2024
سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں ایک دن اضافے کے بعد بڑی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 55ڈالر کی کمی سے 2415 ڈالر کی سطح پر آگئی
جس کے باعث پاکستان مین فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے گھٹ کر 251000روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2572 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50روپے گھٹ کر 2850روپے پر آگئی۔
Comments
0 comment