سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر، فی تولہ ریٹ 3 لاکھ کے قریب پہنچ گیا
دس گرام سونے کی قیمت بھی ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی
ویب ڈیسک
|
5 Feb 2025
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 53 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2868 ڈالر کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد بدھ کو مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت 5 ہزار 300 روپے اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 158 روپے اضافے سے 2 لاکھ 56 ہزار 859 روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 36روپے کے اضافے سے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی 31.50روپے کے اضافے سے 2872 روپے کی سطح پر آگئی۔
Comments
0 comment