سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا بڑا اضافہ

Webdesk

|

24 Apr 2024

عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2320 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار جبکہ دس گرام کی قیمت 943 روپے اضافے کے بعد 207476 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2371.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!