سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 11 ڈالر کم ہوئی
Webdesk
|
5 Feb 2024
عالمی مارکیٹ میں قیمت گرنے کی وجہ سے پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے یعنی پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کی کمی سے 2048ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200روپے کی کمی سے 214800روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، راولپنڈی، پشاور سمیت دیگر مقامی صرافی مارکیٹوں میں فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1029روپے کی کمی سے 184156 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment