سونے کی قیمت میں 4500 روپے کا بڑا اضافہ
فی تولہ کی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے پر پہنچ گئی
ویب ڈیسک
|
28 Mar 2026
ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.
جیولرز تنظیم کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جو 4 ہزار 116 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ بدستور فی تولہ 7 ہزار 454 روپے پر برقرار ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے، جہاں قیمت 48 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 493 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی ہے۔
Comments
0 comment