شمعون عباسی کا بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام لٹکانے کا مطالبہ

شمعون عباسی کا بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام لٹکانے کا مطالبہ

بنگلادیش تو ہمارے بعد بنا وہاں تو سزائیں دی جاتی ہیں، ہم کیوں نہیں دے سکتے
شمعون عباسی کا بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام لٹکانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

2 Sep 2026

 

کراچی: اداکار شمعون عباسی نے ملک میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور ان کے قتل کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کیخلاف تیز ترین ٹرائل کر کی سخت سزائیں دی جائیں ۔

اپنے حالیہ ویڈیو بیان میں شمعون عباسی نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں اضافہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے، جس پر قابو پانے کے لیے مؤثر اور سخت قانونی کارروائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم کے مقدمات میں طویل عدالتی کارروائی کے بجائے تیز رفتار ٹرائل ہونا چاہیے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو بروقت انصاف مل سکے اور جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جا سکے۔

اداکار نے مختلف ممالک میں بچوں کے خلاف جرائم پر سخت قوانین اور سزاؤں کا حوالہ دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں بھی ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیوں نہیں کیے جاتے۔

شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ اگر مجرموں کو بروقت سزا نہ دی گئی تو ایسے واقعات کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، مقدمات کا تیز رفتاری سے فیصلہ کیا جائے اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!