سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا
عالمی بازارمیں سونے کی قیمت 113 ڈالر اضافے سے 4268 ڈالر فی اونس ہے۔
Webdesk
|
6 Aug 2026
کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 9688 روپی بڑھ کر 3 لاکھ 85 ہزار 147 روپے ہوگئی۔ عالمی بازارمیں سونے کی قیمت 113 ڈالر اضافے سے 4268 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment