سونے کی قیمت میں کمی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی کمی ہوگئی

ویب ڈیسک
|
8 Mar 2025
بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس 11 ڈالر گر کر 2,910 ڈالر پر آ گئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، جہاں 24 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ 1,000 روپے کم ہو کر 3,06,000 روپے رہ گئی ہے۔
اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے گر کر 2,62,345 روپے ہو گئی ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت فی تولہ 12 روپے کم ہو کر 3,388 روپے رہ گئی ہے۔
فی 10 گرام چاندی کی قیمت 10 روپے گر کر 2,904 روپے ہو گئی ہے۔ یہ کمی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ہونے والی تبدیلیوں کی عکاس ہے۔
Comments
0 comment