سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار
ویب ڈیسک
|
4 Jul 2024
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے ہیں۔
بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 2355ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافےکے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار جبکہ دس گرام کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا۔
حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 300 جبکہ دس گرام کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار590 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے اور قوت خرید متاثر ہونے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت پر 3 ہزار روپے کی انڈر کاسٹنگ رکھی گئی ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850 روپے فی تولہ اور 2443.41 پیسے فی دس گرام پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment