سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر اضافے سے 5037 ڈالر فی اونس ہے۔
Webdesk
|
20 Feb 2026
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے اضافے سے 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 144 روپے اضافے سے 4لاکھ 51 ہزار 356 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر اضافے سے 5037 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment