سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا
10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 29 روپے ہوگئی۔
Webdesk
|
31 Jul 2026
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے تک پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 29 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 80 ڈالر پر پہنچ گیا۔
Comments
0 comment