سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ
عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
Webdesk
|
10 Jul 2026
کراچی: ملکی اور بین الاقوامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 744 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی. جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 100 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
Comments
0 comment