سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی ہے
ویب ڈیسک
|
18 Jan 2025
پاکستان میں مسلسل تین روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں آج کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سے 2703ڈالر کی سطح پر پہنچی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 400 کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 170 روپے کمی سے 2 لاکھ 42 ہزار 112 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 24 روپے کمی سے 3 ہزار 381 روپے جبکہ دس گرام چاندری کی قیمت 21 روپے کمی سے 2 ہزار 898 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
Comments
0 comment