ٹیلی کام کمپنیز نے ہزاروں سمیں بلاک کردیں
ویب ڈیسک
|
11 May 2024
ٹیلی کام آپریٹرز نے ایف بی آر کی ہدایت اور سفارش پر ساڑھے تین ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کر کے تقریبا پانچ ہزار ٹیکس نادہندگان کو انتباہی پیغامات بذریعہ ایس ایم ایس بھیج دیے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے نشاندہی کیے گئے پانچ ہزار کے لگ بھگ نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے سے خبردار کرنے کے لئے ٹیلی کام کمپنیز نے پیغامات بھی بھیجوا دیے ہیں۔
اُدھر ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں سے بلاک کئے جانے ولی سمز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پانچ ہزار نان فائلر کا دوسرابیچ ٹیلی کام کمپنیوں کو بھجوادیا اور پھر تیسرا بیچ اتوار بھجوایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیز نے سمیں مینوئل طریقے سے بلاک کی ہیں تاہم ان کو دوبارہ کھولنے اور تصدیق کیلیے آٹو میٹڈ سستم متعارف کروایا جائے گا۔
ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے ایف بی آر کے بھجوائے گئے پہلے بیچ کے نان فائلرز کو میسجز بھجوانے اور سمیں بلاک کرنے سے متعلق ہفتہ کو ایف بی آر میں ہونیوالے اجلاس میں ابتدائی کمپلائنس رپورٹ پیش کردی گئی ہے تاہم آٹومیٹڈ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے مینوئل طریقے سے سمز بلاک کی جارہی ہیں۔
Comments
0 comment