آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمت میں یکدم 250 روپے کا اضافہ، اطلاق یکم جولائی سے

آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمت میں یکدم 250 روپے کا اضافہ، اطلاق یکم جولائی سے

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظوری دے دی
آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمت میں یکدم 250 روپے کا اضافہ، اطلاق یکم جولائی سے

ویب ڈیسک

|

1 Jul 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق یکم جولائی 2024ء سے ہوگا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں کے تعین کی سمری منظور کی جبکہ گھریلو صارفین کے لیےگیس کی قیمت برقرار رکھنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں  کیپٹو پاور کے سوا باقی صنعتوں کے لیے بھی گیس کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ای سی سی نے کیپٹو پاور کے لیے گیس ٹیرف2750  سے بڑھاکر3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی۔

گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔ دوسری جانب گیس قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری کی منظوری کی اندرونی کہانی  سامنے آگئی جس کے مطابق مذکورہ اضافہ آئی ایم ایف کی خواہش اور مطالبے پر کیا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!