آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سمیت 11 نئی شرائط عائد کردیں

3 hours ago

آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سمیت 11 نئی شرائط عائد کردیں

آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز بھی دی ہے
آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سمیت 11 نئی شرائط عائد کردیں

ویب ڈیسک

|

16 May 2026

اسلام آباد:  عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف)  نے پاکستان پر گیس اور بجلی کی قیمتوں میں تواتر سے اضافہ کرنے، نیب کی خودمختاری اور شفافیت میں اضافے سمیت 11نئی شرائط عائد کر دیں۔

 آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز بھی دی ہے جس کے تحت  آئندہ مالی سال 430 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ان میں سے 215 ارب روپے کے نئے ٹیکس اور 115ارب روپے کے ٹیکس انفورسمنٹ کے ذریعے جمع کیے جائیں گے۔

دوسری جانب  آئندہ مالی سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے 1727 ارب روپے وصول کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!