6 hours ago
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے سیکڑوں پروازیں منسوخ
Webdesk
|
6 Sep 2026
انڈونیشیا کے آناک کراکاٹوا نامی آتش فشاں پھٹنے سے دارالحکومت جکارتہ کے مرکزی ائیرپورٹ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
مانٹ آناک کراکاٹوا میں آتش فشاں پھٹنے سے لاوا پوری طاقت سے اوپر کی جانب سے گیا اور راکھ کے بادل پھیل گئے۔اس کے نتیجے میں جکارتہ کا Soekarno-Hatta انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں عارضی طور پر فلائٹ آپریشنز معطل کر دیا گیا۔
مجموعی طور پر 200 سے زائد مقامی و بین الاقوامی پروزیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔یہ آتش فشاں جمعے کو رات گئے پھٹا تھا اور راکھ کے بادل جاوا کی سمت 20 ہزار جبکہ سماٹرا اور صوبہ Banten کی جانب 50 ہزار سے زائد فٹ بلندی پر گئے تھے۔
متاثرہ حصوں میں متعدد اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں جبکہ رہائشیوں کی جانب سے آںکھوں میں جلن اور نظام تنفس کے مسائل کو رپورٹ کیا گیا۔
انڈونیشیا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے ادارے بی این پی بی نے عوام سے پرسکون رہنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ صورتحال کے حوالے سے محتاط رہیں۔
ادارے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آتشی راکھ کی بارش کے باعث لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فیس ماسک پہنیں اور آنکھوں کی حفاظت کا خیال رکھیں، باہری سرگرمیوں کو محدود رکھیں، پانی کے ذخائر کو ڈھانپ کر رکھیں اور ڈرائیونگ کرتے ہوئے احتیاط کریں۔
ترجمان کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے خطے میں فی الحال کسی سونامی کا خطرہ سامنے نہیں آیا۔اس آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد لاوا کسی فوارے کی طرح فضا میں گیا اور اس کی آواز 700 کلومیٹر دور تک سنی گئی۔
اسی طرح لاوا نکلنے کی 2 نئی آوازیں 6 ستمبر کو بھی سنی گئی۔یہ آتش فشاں 1920 کی دہائی میں ایک اور آتش فشاں Krakatoa کے پھٹنے کے بعد سمندر میں نمودار ہوا تھا۔
آناک کراکاٹوا سے دہائیوں سے لاوا نکل رہا ہے اور 2018 میں اس کے پھٹنے سے اس کا مرکز منہدم ہوا اور سونامی آنے سے 400 سے زائد افراد جاوا اور سماٹرا کے ساحلوں علاقوں میں ہلاک ہوئے۔
Comments
0 comment