ایف بی آر کی پاسپورڈ پالیسی کیا ہے؟ جانیے

ایف بی آر کی پاسپورڈ پالیسی کیا ہے؟ جانیے

ایف بی آر نے یہ قدم صارفین کی سیکیورٹی کیلیے اٹھایا ہے
ایف بی آر کی پاسپورڈ پالیسی کیا ہے؟ جانیے

ویب ڈیسک

|

24 Dec 2024

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیکیورٹی کو بڑھانے کے لیے اپنی پاس ورڈ پالیسی میں تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں، جس کے تحت صارفین کو ہر 60 دن بعد اپنا پاس ورڈ اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

ایف بی آر کے مطابق، پاس ورڈ 60 دن کے بعد ایکسپائر ہوجائے گا اور پھر صارفین کو Forget کے ذریعے نیا پاسورڈ ترتیب دینا ہوگا۔ 

اس اقدام کا مقصد صارفین کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے جس کے لیے صارف کا موبائل نمبر اور ای میل ایف بی آر اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک ہونا ضروری ہے کیونکہ اس پر چھ ہندسے بھیجے جائیں گے جس سے پاسورڈ سیٹ ہوجائے گا۔

نئی پاس ورڈ پالیسی کے علاوہ، ایف بی آر نے اپنے انفارمیشن سینٹر 2.0 پلیٹ فارم کے ذریعے ایک جدید اسٹاک رجسٹر سسٹم کا آغاز کیا ہے۔ یہ نیا نظام ٹیکس افسران کو ریئل ٹائم، رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا تک تفصیلی رسائی، شفافیت کو بڑھانے اور انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے ضوابط کی تعمیل میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

اس سسٹم کا آغاز ایف بی آر کی وسیع تر ڈیجیٹلائزیشن کی کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد ٹیکس انتظامیہ کو بہتر بنانا اور محصولات کی وصولی کو بڑھانا ہے۔

یہ پلیٹ فارم ٹیکس دہندگان کے پروفائلز کو مرکزی بناتا ہے اور ٹیکس کی تشخیص اور ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے جامع نگرانی کی صلاحیتیں فراہم کرتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!