ایل پی جی گیس کی قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی

ایل پی جی گیس کی قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی

مشرقِ وسطی میں کشیدگی کے باعث ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہونے لگی
ایل پی جی گیس کی قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی

Webdesk

|

27 Mar 2026

کراچی : مشرقِ وسطی میں کشیدگی ایل پی جی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا،ملتان میں پچاس روپے اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 400 روپے ہو گئی۔

مشرقِ وسطی میں کشیدگی کے باعث ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہونے لگی،جس کے اثرات شہریوں پر پڑنے لگے ہیں، ملتان میں  50 روپے اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 400 روپے ہو گئی۔

 دکانداروں کاکہنا ہے کہ درآمدی قیمتوں میں اضافے اورسپلائی میں کمی کے باعث نرخ بڑھانا مجبوری بن چکا ہے،پہلے ہمیں فیکٹری سیسلنڈر 12 ہزار کا ملتا تھا اب سلنڈر مل رہا ہے 16 ہزار کا فی سلنڈر پر چار ہزار روپے بڑھ گیے ہیں فیکٹری والے کہتے ہیں جنگی حالات کی وجہ سے ہمارے پاس گیس نہیں آ رہی جو اسٹاک پڑا ہے ہم دے رہے ہیں۔

ایل پی جی  ڈیلرزکہتے ہیں موجودہ  صورتحال میں گیس مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔انرجی سپلائی لائن کے تسلسل کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ایل پی جی اورکوئلے کے تین جہاز پاکستان پہنچ گئے،تینوں جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!