ایل پی جی کی زائد نرخوں پر فروخت، حکومتی نرخ نظر انداز

ایل پی جی کی زائد نرخوں پر فروخت، حکومتی نرخ نظر انداز

دکاندار سرکاری ریٹ نظر انداز کرکے ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں
ایل پی جی کی زائد نرخوں پر فروخت، حکومتی نرخ نظر انداز

Webdesk

|

15 Aug 2026

کراچی: ایل پی جی کی سرکاری قیمت کے بجائے مارکیٹ میں زائد نرخوں پر فروخت جاری ہے۔

دکاندار سرکاری ریٹ نظر انداز کرکے ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں،اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی 380 سے 450 تک فروخت ہورہی ہے۔

شہریوں نے اوورچارجنگ کے خلاف انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سرکاری نرخ اور مارکیٹ ریٹ میں واضح فرق کی وجہ سے صارفین پریشان ہیں،مہنگی ایل پی جی نے گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ ڈال دیاہے۔

 شہریوں کا کہناہے کہ متعلقہ ادارے ایل پی جی کی مقررہ قیمت پرفروخت کویقینی بنائیں اور ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف ایکشن لیاجائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!