ایران سے اسمگلنگ کی روک تھام کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے
Webdesk
|
9 Sep 2024
کراچی: حکومت کے انسداد اسمگنلگ مہم کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی ایران سے اسمگلنگ میں کمی ہونے سے ایک سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں ساٹھ فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق رواں سال پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 60 فیصد تک اضافہ ریکارڈ ہوگیا، مالی سال کے پہلے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی ایک ارب 26کروڑ ڈالر سے زائد درآمدات کی گئی۔
اعداد وشمار کے مطابق جولائی میں 8لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن پیٹرولیم مصنوعات منگوائی گئیں جو گزشتہ سال جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 79 کروڑ ڈالر تھیں، گزشتہ سال اسی ماہ 6 لاکھ میڑک ٹن پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی تھیں۔
گزشتہ سال 74 ہزار جبکہ رواں سال 5 لاکھ 88ہزار میٹرک ٹن خام تیل آیا، رواں سال جولائی میں 33کروڑ ڈالر کی ایل این جی منگوائی گئی۔
ایک سال میں ایل پی جی کی درآمد میں 62 فیصد اضافہ،74 لاکھ ڈالر ہوگئی۔واضح رہے کہ مصنوعات کی کھپت بڑھنے سے پیٹرولیم لیوی کا ہدف پورا کرنے میں آسانی ہوگی، قانونی درآمد میں اضافے کی وجہ ایرانی سے پیٹرولیم کی اسمگنلگ رکنا ہے۔
Comments
0 comment