زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے اچھی خبر، کروڑوں ڈالر بڑھ گئے

زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے اچھی خبر، کروڑوں ڈالر بڑھ گئے

اسٹیٹ بینک نے ایک ہفتے کی رپورٹ جاری کردی
زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے اچھی خبر، کروڑوں ڈالر بڑھ گئے

Webdesk

|

14 Mar 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے 8 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کی زرمبادلہ کی رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی ذخائر میں 13 کروڑ اور 13 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد ملک کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 15 کروڑ اور 13 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مالیت 7 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتہ میں 11 کروڑ 41 لاکھ ڈالر اضافہ سے 5 ارب 23 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!