19 سالہ پاکستانی طالبہ نے سب سے کم عمر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

19 سالہ پاکستانی طالبہ نے سب سے کم عمر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

حوریہ بتول کا تعلق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ہے
19 سالہ پاکستانی طالبہ نے سب سے کم عمر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک

|

6 Feb 2024

پاکستان کے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھنے والی حوریہ بتول نے سب سے کم عمر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہونے کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی حوریہ بتول کی صرف صرف انیس سال ہے اور وہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (سی اے) مکمل کرچکی ہے۔

حوریہ بتول نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر سب سے کم عمر سی اے ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

دنیا بھر میں ریکارڈ کا اندراج کرنے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی جانچ پڑتال کے بعد حوریہ کو دنیا بھر میں سب سے کم عمر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہونے پر میڈل سے نوازا جبکہ اُن کا نام بھی ریکارڈ بک میں درج کرلیا۔

گنیز بک کے مطابق حوریہ نے اپنا سی اے 2016 میں مکمل کیا اور اُس وقت اُن کی عمر 19 برس تھی تاہم ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ابھی درج کیا گیا ہے۔

اہل خانہ نے بتایا کہ حوریہ بچپن سے ہی بہت ذہین اور پڑھائی میں اچھی ہے، 14 برس کی عمر میں اُس نے اے لیولز پاس کیا، عام طور پر یہ ڈگری 17 اور 18 سال کی عمر کے بچے حاصل کرتے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!