1 hour ago
عید الفطر سے قبل موبائل صارفین کو فائیو جی سروس ملنے کا امکان
Webdesk
|
15 Mar 2026
کراچی: عید الفطرسے پہلے موبائل صارفین کوفائیوجی سروس ملنے کا امکان ہے،ٹیلی کام آپریٹرزکورواں ہفتے فائیو جی لائسنس جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق فائیوجی اسپیکٹرم نیلامی کے بعد پی ٹی اے نے لائسنس جاری کرنے کی تیاریاں تیزکردی ہیں،پی ٹی اے حکام فائیو جی لائسنس پہلے ہی تیار کرچکے ہیں،ٹیلی کام کمپنیاں عیدالفطرسے قبل فائیو جی سروس لائونچ کر سکیں گی،پی ٹی اے کی کمپنیوں کو لائسنس کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کردی۔
لائسنس سے پہلے کمپنیوں کو 15 ملین ڈالرکی بینک گارنٹی جمع کروانا ہوگی، ایک کمپنی نے بینک گارنٹی جمع کروا دی ہے، 2 کی جلد جمع ہونے کی توقع ہے،پی ٹی اے کی جانب سے تینوں کمپنیوں کو بیک وقت لائسنس دینے پر غور کیا جارہا ہے،تینوں ٹیلی کام کمپنیاں فائیو جی سروس کے فوری آغاز کیلئے تیار ہیں۔
پی ٹی اے بھی عیدالفطر سے پہلے فائیو جی لائونچ کی راہ ہموارکرناچاہتا ہے، فائیوجی لائسنس اجرا کیلئے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر میں تقریب کا انعقاد زیرغور ہے۔
Comments
0 comment