عید پر نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق خبر

عید پر نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق خبر

عید پر ہر شخص اپنے پیاروں کو استطاعت کے مطابق عیدی دیتا ہے
عید پر نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق خبر

ویب ڈیسک

|

17 Mar 2025

اسٹیٹ بینک کی جانب سے رواں سال عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اس متعلق خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے کی اب الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور لوگوں نے عید الفطر کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔

 عید کے تہوار کی مناسبت سے ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق عزیز واقارب اور پیاروں کو عیدی دیتا ہے اور یہ عموماً نقد رقم میں نئے کرنسی نوٹ ہوتے ہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے عید سے قبل کروڑوں روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جاتے تھے تاہم کورونا وبا کے بعد سے عید کے موقع پر باضابطہ نئے نوٹوں کا اجرا نہیں ہوسکا جبکہ کرنسی ڈیلرز کے پاس گڈیاں دستیاب ہوتی ہیں اور وہ مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں۔

رواں سال بھی 15 روزے گزر جانے کے باوجود اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ اس بنیاد پر امکان ہے کہ نئے کرنسی نوٹ اس بار بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!