برسبین میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کیخلاف قانونی کارروائی کا امکان
Webdesk
|
2 Dec 2025
برسبین : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس سمیت دو کھلاڑیوں کے لئے برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کھیلنے سے قبل بری خبر سامنے آگئی، ہیلمٹ نہ پہننے پر ممکنہ طور پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
برطانوی میڈیا نے اس حوالے سے کہا کہ بغیر ہیلمٹ اسکوٹرز چلا کر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس سمیت دو کھلاڑیوں نے کوئینز لینڈ کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس سمیت دیگر کرکٹرز کو قانون کی خلاف ورزی پر پولیس کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔
کپتان بین اسٹوکس مارک ووڈ اور جیمی اسمتھ میں برسبین میں فارغ وقت میں ای اسکوٹر چلانے کا شوق پورا کیا اور شہر گھومنے کیلئے ای اسکوٹرز پر نکل پڑے، دونوں نے اس دوران ہیلمٹ نہیں پہنا تھا۔کوئینز لینڈ قوانین کے مطابق رائیڈرز کو ای اسکوٹرز کے استعمال کے وقت ہیلمٹ پہننا لازمی ہے، انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس، مارک ووڈ اور جیمی اسمتھ نے قانون کی خلاف ورزی کی۔
جیمی اسمتھ کے اسکوٹرز پر ہیلمٹ لٹک بھی رہا ہے لیکن پہنا نہیں، قانون کی خلاف ورزی پر رائیڈرز کو 166 آسٹریلوی ڈالرز کے جرمانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی سرگرمیوں کو لو روفائل رکھا جاتا یے اور سخت سیکورٹی کا انتظام کیا گیا ہے، مارک ووڈ فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اور گھٹنے پر اسٹریپنگ کی گئی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، کیون پیٹرسن نے 11ـ2010 میں میلبرن میں تیز رفتار کار چلائی اور 239 آسٹریلوی ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔
Comments
0 comment