برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون نے 4 بچوں کو جنم دے دیا
Webdesk
|
28 Apr 2024
باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون نے 4 بچوں کو جنم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق خاتون طوفانی برساتی نالے سے گزر کر اسپتال پہنچیں جہاں انہوں نے 4بچوں کو جنم دیا۔
کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 باجوڑ کی میڈیکل، ڈیزاسٹر اور ریکوری ٹیمیں فورا موقع پر پہنچیں، خاتون طوفانی برساتی نالے سے گزر کر اسپتال پہنچیں جہاں ان کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق سمسئی خوڑ نزد رشکئی تحصیل خار میں ایک فیلڈر کار جس میں افراد 6 سوار تھے گہرے سیلابی ریلے میں پھنس گئی جنہیں ریسکیو کیا گیا۔
فیلڈر کار کو پیشہ ورانہ طریقے سے امدادی ٹیم نے نالے سے نکالا اور کار میں موجود بیمار عورت کو میڈیکل ٹیم نے فرسٹ ایڈ فراہم کرکے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا جہاں شام کو ان کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی۔
Comments
0 comment