باراتی بن کر احتجاج میں شرکت کی کوشش، پی ٹی آئی کے 80 کارکنان گرفتار
قافلے میں شامل 11 ڈبل کیبن، 22 کاروں اور بسوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
Webdesk
|
24 Nov 2024
فیصل آباد: پنجاب کے علاقے فیصل آباد میں باراتیوں کا روپ دھار کر احتجاج میں شرکت کیلیے روانہ ہونے والے 80 کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سڑکوں کی بندش اور پولیس سے بچنے کیلیے گاڑیوں کو پھول سے سجا کر اسے باراتیوں کا تاثر دیا اور پھر سرگودھا انٹرچینج کے راستے اسلام آباد جانے کی کوشش کی۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر جعلی باراتیوں کو روکا اور پھر پوچھ گچھ کی جس کے دوران انکشاف ہوا کہ خواتین سمیت تمام افراد پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت کیلیے جارہے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے تحریک انصاف کے جھنڈے اور عمران خان کی تصاویر بھی برآمد ہوئیں ہیں۔ پولیس کے مطابق قافلے میں شامل 11 ڈبل کیبن، 22 کاروں اور بسوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
Comments
0 comment