13 hours ago
چین کا انٹرنیٹ پر کنٹرول مزید سخت کرنے کے لئے بڑا اقدام

Webdesk
|
22 Jun 2025
بیجنگ : چینی حکومت نے انٹرنیٹ پر کنٹرول کو مزید سخت کرنے کے لیے ایک مرکزی ورچوئل آئی ڈی سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے اب تمام آن لائن صارفین کی شناخت ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے منسلک کی جائے گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق چین دنیا کے سب سے وسیع اور منظم آن لائن سنسر شپ اور نگرانی کے نظام کا مالک ہے۔
اب نئے ورچوئل آئی ڈی سسٹم کے تحت ہر شہری کی آن لائن شناخت مرکزی طور پر رجسٹر کی جائے گی، جس سے تمام سوشل میڈیا ایپس اور ویب سائٹس پر لاگ اِن ایک ہی ID سے ممکن ہوگا۔
یہ نیا سسٹم فی الحال رضاکارانہ بنیاد پر متعارف کروایا گیا ہے، لیکن جولائی کے وسط سے اسے باقاعدہ طور پر لاگو کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
ٹیکنالوجی اور انسانی حقوق کے ماہرین نے تشویش ظاہر کی ہے کہ یہ اقدام اظہارِ رائے کی آزادی کو مزید محدود کر دے گا کیونکہ جب ہر صارف کی شناخت مرکزی طور پر حکومت کے پاس ہوگی تو اختلافِ رائے یا تنقید کی صورت میں اس تک رسائی اور اس کی نگرانی مزید آسان ہو جائے گی۔
Comments
0 comment