5 hours ago
چیونٹی پکڑ کر 70 ہزار روپے میں فروخت کرنا والا چار رکنی گروہ گرفتار

ویب ڈیسک
|
22 Apr 2025
ایک ایسے منفرد گینگ کو گرفتار کیا گیا ہے جو چیونٹیاں پکڑ کر انہیں کنٹینرز کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے برطانیہ بھیج کر 70 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا۔
کینیا میں چار افراد پر مشتمل ایک منفرد گینگ پکڑا گیا ہے جس نے نایاب چیونٹیوں کی اسمگلنگ کا اعتراف کر لیا۔
کینیا میں چار افراد نے سینکڑوں انتہائی قیمتی چیونٹیوں کو ملک سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش پر جرم کا اعتراف کر لیا۔ کینیا وائلڈ لائف سروس (KWS) نے اس کیس کو "تاریخی مقدمہ" قرار دیا ہے۔
یہ ادارہ عام طور پر شیروں اور ہاتھیوں جیسے بڑے جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرتا ہے۔
غیرقانونی تجارت میں افریقی ہارویسٹر چیونٹیاں شامل تھیں، جو برطانیہ کے بعض تاجروں کے لیے 170 پاؤنڈز (220 ڈالر) یعنی 70 ہزار روپے فی چیونٹی تک کی قیمت میں فروخت کی جاتی ہیں۔
KWS کے مطابق، یہ واقعہ "ٹریفکنگ کے طریقوں میں ایک پریشان کن تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے—جہاں مشہور میملز کی بجائے ماحولیاتی توازن کے لیے اہم لیکن کم معروف انواع کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔"
ملزمان نے ان کیڑوں کو "خصوصی طور پر تبدیل شدہ ٹیسٹ ٹیوبوں اور سرنجوں" میں چھپا رکھا تھا، جو انہیں دو ماہ تک زندہ رکھنے کے قابل بناتے تھے۔ KWS کے مطابق، انہوں نے ٹیوبوں کے اندر موجود مواد کو چھپا کر "سیکورٹی سسٹمز کو دھوکہ دینے کی منصوبہ بند کوشش" بھی کی تھی۔
ادارے کی جاری کردہ تصاویر میں سینکڑوں کنٹینرز دکھائی دے رہے ہیں، جن میں روئی بھری ہوئی ہے اور ہر ایک میں دو یا تین چیونٹیاں موجود ہیں۔ یہ کیس بین الاقوامی سطح پر جنگلی حیات کی غیرقانونی تجارت کے نئے رجحانات کی طرف توجہ مبذول کراتا ہے۔
Comments
0 comment