ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی امیدیں جاگ گئیں، حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی امیدیں جاگ گئیں، حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ

اٹارنی جنرل کا عدالت میں جواب
ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی امیدیں جاگ گئیں، حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

14 Sep 2024

وفاقی حکومت نے الگ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیر اعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران بھی امریکی حکام کے سامنے ڈاکڑ عافیہ کی رہائی کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

اٹارنی جنرل پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ حکومت کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی ڈاکڑ فوزیہ کے وکیل کی اپیل پر کوئی اعتراض نہیں ہے.

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکڑ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے دائر ڈاکڑ فوزیہ صدیقی کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

ہائیکورٹ نے اپنے تحریری حکمنامے میں کہا ہے اٹارنی جنرل پاکستان عدالت میں پیش ہوئے اور یقین دہانی کروائی گئی کہ وفاقی حکومت کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی اپیل پر کوئی اعتراض نہیں ہے، حکومت کے پاس کوئی وجہ نہیں کہ وہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کیلے وکیل کی جانب سے تیار کی گئی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی اپیل کیساتھ نہ کھڑی ہو۔

عدالت نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل کے مطابق حکومت  الگ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے رحم کی اپیل دائر کرے گی،اٹارنی جنرل کے مطابق اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر بھی امریکی حکومت سے بات کی جائے گی۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق امریکہ سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بھرپور کام ہو رہا ہےایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے 3 ہفتوں کا وقت درکار ہے، ۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ کیس 18 اکتوبر 2024 کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!