2 hours ago
ہر ایک چاہتا ہے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑوں مگر قانون اجازت نہیں دیتا، ٹرمپ
Webdesk
|
12 Aug 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر صدارتی الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایک چاہتا ہے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑوں مگر قانون اجازت نہیں دیتا۔
ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں خود دوبارہ الیکشن لڑنا چاہوں گا، لیکن قانون اس کی اجازت نہیں دیتا، ہر کوئی یہی سوال پوچھ رہا ہے، اور آپ جانتے ہیں کہ اس معاملے میں قانون بہت واضح اور سخت ہے، ہر ایک چاہتا ہے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑوں مگر قانون اجازت نہیں دیتا۔
انھوں نے نیٹو سمٹ میں شرکت کے وقت پیش آنے والے حالات سے متعلق کہا کہ انھیں کئی خطرات کا سامنا رہتا ہے، نیٹو سمٹ کے دوران سیکرٹ سروس کے کہنے پر جہاز تبدیل کر دیا تھا۔
امریکی صدر نے دعوی کیا کہ آبنائے ہرمز پر امریکی فوج کو مکمل کنٹرول حاصل ہے، انھوں نے کہا ایران پر اعتماد نہیں کیوں کہ وہ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، اور وہ 50 سال سے مشرق وسطی میں بدمعاشی کرتا رہا ہے۔
ادھر امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں پاناما کے پرچم بردار جہاز کو ناکارہ بنانے کا اعتراف کیا ہے، سینٹکام نے بتایا کہ کارگو جہاز ایم وی ویلانووا کا اسٹیرنگ سسٹم ناکارہ بنایا گیا ہے، جہاز ایرانی بندرگاہ تک جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
Comments
0 comment