19 hours ago
دنیا کا سب سے دیوہیکل چوہا، جس کا وزن 6 کلو تھا
Webdesk
|
13 Jan 2025
دنیا کے سب سے بڑے چوہے کی اگر بات کی جائے تو آج سے تقریبا 50 لاکھ سال پہلے جنوب مشرقی ایشیا کے مشرقی تمور کے علاقے میں پایا جاتا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اس دیو ہیکل چوہے کا وزن تقریبا 13.2 پانڈ 6 کلوگرام تھا جو کہ گھر کی عام پالتو بلی سے زیادہ ہے۔
سائنسدانوں نے کاربن ڈیٹنگ کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے چوہوں کے متحجرات کی تاریخ تقریبا 44,000 سال لگائی۔ مشرقی تمور میں بسنے والے چوہوں کی زندگی 50 لاکھ سال پہلے شروع ہوئی۔
چوہے کے ہڈیوں کی باقیات مشرقی تمور میں ایک غار سے ملیں جس کے ساتھ ساتھ چوہوں کی 13 دیگر انواع بھی دریافت ہوئیں۔ ان میں سے 11 سائنسدانوں کے لیے بالکل نئی تھیں۔
سائنس دانوں ماننا ہے کہ انسانوں کی جانب سے زرعی سرگرمیوں نے ان میں سے بہت سے چوہوں کا صفایا کر دیا۔ انسان چوہوں کو پکڑ کر کھا بھی جاتے تھے۔ اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ تقریبا تمام باقیات میں جلنے کے نشان موجود ہیں۔
کچھ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ایک یا دو نسلوں سے تعلق رکھنے والے کچھ بڑے چوہے اب بھی جزیرے پر زندہ ہیں۔ ذیل میں دنیا کے دوسرے حصوں میں پائے جانے والے چوہوں کی کچھ دوسری بڑی انواع کا ذکری ہے۔
یہ نایاب اور معدومیت کے شدید خطرے سے دوچار چوہا صرف سولومن آئلینڈ کے وانگنو جزیرے پر پایا جاتا ہے۔
یہ چوہا امریکا کا ہے اور مغربی شمالی امریکہ اور کینیڈا کے کچھ حصوں میں پایا جاتا ہے۔
Sumatran bamboo rat
اس چوہے کا جسم 50 سینٹی میٹر اور وزن 3.9 کلوگرام ہوتا ہے۔
Gambian pouched rat
یہ افریقی چوہا لمبائی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا چوہا ہے جس کے جسم کا سائز 43 سینٹی میٹر اور دم 45 سے 88 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔
Comments
0 comment