سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے ہوگیا

سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے ہوگیا

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 57 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 604 ڈالر ہوگئی
سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے ہوگیا

ویب ڈیسک

|

22 Aug 2026

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا، جبکہ چاندی کی قیمت برقرار رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 57 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 604 ڈالر ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نیا نرخ 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فی تولہ چاندی 7 ہزار 379 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 ہزار 326 روپے پر مستحکم رہی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!