دنیا کی سب سے سست ٹرین کہاں چلتی ہے؟

دنیا کی سب سے سست ٹرین کہاں چلتی ہے؟

دنیا کی سست ترین ٹرین یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کے مرکز میں چلتی ہے جو 40 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی کم رفتار میں 290 کلومیٹر کا سفر 8 گھنٹے میں طے کرتی ہے۔
دنیا کی سب سے سست ٹرین کہاں چلتی ہے؟

Webdesk

|

25 Sep 2024

دنیا جیسے جیسے ترقی کر رہی ہے تیز رفتار بلٹ ٹرینیں متعارف ہو رہی ہیں مگر ایک ترقی یافتہ یورپی ملک میں اب بھی سب سے سست ٹرین چلتی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی سست ترین ٹرین یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کے مرکز میں چلتی ہے جو 40 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی کم رفتار میں 290 کلومیٹر کا سفر 8 گھنٹے میں طے کرتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق دنیا کی اس سست ترین ٹرین کا نام گلیشیئر ایکسپریس ہے جو وسطی سوئس الپس کے دو بڑے پہاڑی سلسلوں کے درمیان چلتی اور ان کے اسٹیشنوں (سینٹ مورٹز سے زرمٹ) کو باہمی جوڑتی ہے۔ اس ٹرین کا سفر قدرتی تفریحی مناظر سے بھرپور ہوتا ہے۔

گلیشیئر ایکسپریس میں سرد موسم کی مناسبت سے مسافروں کی سہولت کے لیے گرم نشستوں کا انتظام ہوتا ہے۔ اس سفر کے دوران جب ٹرین خطرناک اور مشکل ترین راستوں اور پلوں سے گزرتی ہے تو مسافروں کو ان کے معمار انجینئرز کی حیران کن مہارت بھی دیکھنے کو ملتی ہے۔

یہ دنیا کی سست ترین ٹرین ہونے کے ساتھ آرام دہ ایکسپریس ٹرین کے نام سے بھی جانی جاتی ہے اور اس پر سفر کسی ایڈونچر سے کم نہیں۔ 8 گھنٹوں کے اس سفر میں مسافر 91 سرنگوں سے گزرنے اور 291 خطرناک ترین پلوں کو عبور کرنے کا سنسنی خیز لطف اٹھاتے ہیں اور انہیں قدرت کے مظاہر دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

اس ٹرین میں سفر صرف حیرت انگیز تفریح سے بھرپور ہی نہیں ہوتا بلکہ لذت کام ودہن کا بھی بھرپور خیال رکھا جاتا ہے جس میں مسافروں کے پسندیدہ کھانے اور مشروبات شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!