2 hours ago
فلم دھرندھر کی ریلیز، پی پی رکن کی مقدمہ درج کرنے کی درخواست
پیپلزپارٹی کو دہشتگردوں کا ہمدرد دکھایا گیا ہے
Webdesk
|
11 Dec 2025
کراچی: بھارتی فلم دھرندھر کے ریلیز ہونے پر پیپلزپارٹی کارکن نے کراچی کے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی۔
ذرائع کے مطابق مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ فلم میں لیاری اور کراچی کو دہشتگردی کے گڑھ کے طور پر دکھا کر شہر اور ملک کی بدنامی کی گئی ہے اور پیپلزپارٹی کو دہشتگردوں کا ہمدرد دکھایا گیا ہے مگر کراچی تھانہ درخشاں نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا ہے ۔
تاہم درخواست گزار چاہتے ہیں فلم کے ڈائریکٹر، پروڈیوسرز، اداکاروں اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور شفاف تفتیش کی جائے۔
Comments
0 comment