فرانس کا بھارت کے ساتھ مل کر رفال طیارے بنانے کا اعلان

فرانس کا بھارت کے ساتھ مل کر رفال طیارے بنانے کا اعلان

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے کہا کہ فرانس اور بھارت دفاعی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں
فرانس کا بھارت کے ساتھ مل کر رفال طیارے بنانے کا اعلان

Webdesk

|

20 Feb 2026

پیرس: فرانس نے بھارت کے ساتھ مشترکہ طور پر رفال طیارے بنانے کا اعلان کیا ہے ۔

 فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے کہا  کہ فرانس اور بھارت دفاعی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں جس میں مشترکہ طور پر رفال لڑاکا جہاز اور ہیلی کاپٹر بھی تیار کیے جائیں گے۔

فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ فرانس کو امید ہے کہ وہ بھارت کو مزید آبدوزیں بھی فروخت کرے گا۔

فرانسیسی صدر نے بھارت کے تین روزہ دورے کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ دفاع تعلقات میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے انڈیا کی جانب سے مزید 114 رفال جیٹ فائٹرز کا متوقع آرڈر ہے جبکہ فرانس کو امید ہے کہ بھارت آبدوزیں بھی خریدے گا۔

انہوں نے کہا کہ رفال پر، ہم جو کچھ کرنا چاہتے ہیں وہ اس کو توسیع دینا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!