فوت شدگان کی سم 15 اکتوبر کو بند ہوجائے گی، نمبر اپنے نام کر کیسے کروایا جائے؟
ویب ڈیسک
|
19 Sep 2024
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نےفوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری تمام سمیں پندرہ اکتوبر 2024سے بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری تمام سمیں استعمال کرنے والوں کو فوری طور سمیں اپنے نام منتقل کروالیں مقررہ معیاد کے بعد کے بعد ایسی تمام سمیں بند کردی جائیں گی۔
پی ٹی اے نے واضح کیا کہ فوت شدگان جن کے ڈیتھ سرٹیفیکٹ نادرا سے بن چکے ہیں اُن کی سمیں بند کرنے کے بعد جاری نہیں کی جائیں گی، ایسے تمام نمبرز استعمال کرنے والوں کو ہدایت ہے کہ وہ سمیں اپنے نام پر منتقل کروالیں۔
سم کیسے نام ہوگی؟
کسی بھی موبائل نیٹ ورک کی سم نام کروانے کیلیے فرنچائز جانا لازم ہوگا اور وہاں پر مرنے والے کا اصل ڈیتھ سرٹیفیکٹ ساتھ ، سم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ دکھانا ہوگا تاکہ مرنے والے اور نمبر نام کروانے والے کے رشتے کی تصدیق ہوسکے۔
اس کے بعد کمپنی کی جانب سے سم کو فرنچائز جانے والے شخص کے نام کردیا جائے گا۔ کسی بھی سم کو نام کروانے کیلیے متعلقہ شخص کا جانا اور فنگر پرنٹس دینا لازم ہے۔
Comments
0 comment